- Security checking is mandatory for all visitors who wish to enter the museum and will include checking of all bags and other belongings.
- Children under 12 must be accompanied by parents and/or guardians.
- Any kind of weapon, harmful material/accessories, pocket knife, scissors, blades etc are not allowed within museum premises.
- Writing material of all types is not allowed.
- Smoking is strictly prohibited inside the museum.
- Edibles are not allowed inside the museum and visitors are not allowed to consume food and drink inside the museum, except in the museum cafe.
- Please do not touch museum displays.
- To ensure smooth functioning of the museum, no visitor will be allowed half an hour before closing.
- For school visits, at least one teacher for a group of every 20 students is recommended.
- Mobile Selfie Stick is not allowed inside the museum premises.
- Professional Photoshoots inside museum premises are not allowed.
- Cameras with tripods, mono-pods, cameras having multiple lenses, flash lights and photography bags are not allowed inside the museum premises.
- Panorama Photo, Live Photo and Video Calling are strictly prohibited inside the museum.
- In the event of an emergency, please use the nearest exit and follow instructions of the museum staff.
- Visitors are requested to take care of their personal belongings. Museum authorities are not responsible in case of any loss.
- To inquire about lost items or to return a found item, please visit the Reception/Information Desk.
- Museum parking lot can only be used by museum visitors and other authorized vehicles. Parking is not allowed after museum timings.
- Unvaccinated individuals are not allowed inside the museum.
- Proper dress code should be observed (Tank tops and Shorts above the knees are not allowed for adults above 12 years).
- Armed Forces Personnel (Army, Navy and Airforce) whether in service or retired must carry their service cards & medical IDs / Form ‘B’ of family and children for purchasing entry tickets and show to the Museum Staff when asked during the visit.
Visitor Instructions
وزیٹرز کےلیے ہدایات
- سیکیورٹی چیکنگ بشمول تمام بیگوں اوردیگر سامان کی جانچ پڑتال تمام وزیٹرز پر لازمی ہوگی۔
- 12سال سے کم عمر بچوں کا اپنے والدین یا سرپرست کے ساتھ ہونا ضروری ہے۔
- کسی قسم کے ہتھیار، نقصان دہ مواد/لوازمات، چاقو، قینچی، بلیڈ وغیرہ کی میوزیم کے احاطے میں لانے کی اجازت نہیں۔
- میوزیم میں لِکھائی کا ہر طرح کا سامان لانے کی ممانعت ہے۔
- میوزیم کے اندر تمباکو نوشی سختی سے ممنوع ہے۔
- میوزیم میں کھانے پینے کی اشیاء باہر سے لانے کی اجازت نہیں ہے اور میوزیم کیفے کے علاوہ میوزیم کے احاطے میں اور کہیں کھانے پینے کی اجازت نہیں ہے۔
- برائے مہربانی میوزیم کے کسی ڈسپلے کو ہاتھ مت لگا ئیں۔
- میوزیم کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی وزیٹر کو میوزیم بند ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے میوزیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
- سکول کے وِزٹ کے لیے20 طالب علموں کے گروپ کے ساتھ کم از کم ایک استاد کے ہمراہ ہونے کی درخواست ہے۔
- موبائل فون کی سیلفی اسٹک میوزیم میں لانا ممنوع ہے۔
- میوزیم کے اندر پروفیشنل فوٹو شوٹ کی ہرگزاجازت نہیں ہے۔
- میوزیم کی حدود میں کیمروں کے ٹرائی پوڈ، مونو پوڈ، ایک سے زائد لینز، فلیش لائٹس اور فوٹو گرافی بیگ لانے کی ا جازت نہیں ہے۔
- میوزیم میں پینوراما فوٹو، لائیو فوٹواور ویڈیو کال کرنا سختی سے منع ہے۔
- براہِ کرم ایمرجنسی کی صورت میں قریبی دروازے سے باہر نکلیں اور میوزیم کے عملے کی ہدایات پر عمل کریں۔
- وزیٹرز سے درخواست ہے کہ اپنے سامان کا خیال رکھیں۔ چوری ہونے کی صورت میں میوزیم انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔
- گم شدہ اشیاء کے بارے میں پتہ کرنے یا لوٹانے کیلئے براہِ کرم ریسیپشن/معلوماتی ڈیسک سے رجوع کریں۔
- میوزیم کی پارکنگ صرف میوزیم کے وزیٹرز اور دیگر مجازگاڑیوں کو استعمال کرنے کی اجازت ہے۔میوزیم بند ہونے کے بعد پارکنگ کی اجازت نہیں ہے۔
- میوزیم میں بغیرویکسینیشن داخلہ ممنوع ہے۔
- میوزیم میں داخلے کے لیے ضابطہ کار کے مطابق لباس کا پہننا ضروری ہے ۔ (بالغ افراد جن کی عمر 12سال سے زیادہ ہو وہ بنیان اور گھٹنوں سے اوپرشارٹس پہن کر میوزیم نہ آئیں ).
- مسلح افواج (آرمی، بحریہ اور فضائیہ)سے تعلق رکھنے والے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افراد اور اُن کے اہل ِخانہ کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے محکمانہ شناختی کارڈز اور میڈیکل کارڈز ” ب” فارم ٹِکٹ کے حصول کے لیے بطور ثبوت ہمراہ رکھیں اوروِزٹ کے دوران میوزیم عملے کے دریافت کرنے پر پیش کریں ۔